بھٹکل:16/نومبر (ایس او نیوز)بھٹکل تعلقہ کنڑا ساہتیہ پریشد کے نومنتخب عہدیداران کا حلفیہ پروگرام 17نومبر دوپہر 3بجے بھٹکل کے گرو سدھیندرا بی سی اے ، بی بی اے کالج کے آڈوٹیوریم میں منعقد ہونے کی اطلاع تعلقہ صدر گنگادھر نائک نے پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔ اجلاس کی صدارت ضلعی صدر اروند کرکی کوڑی کریں گے تو ڈاکٹر آر وی صراف پروگرام کا افتتاح کریں گے۔
اجلاس میں یوم آزادی کی مناسبت سے اساتذہ کے درمیان منعقد کئے گئے نظم مقابلہ اور طلبا کے تقریری مقابلہ میں جیت حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازاجائے گا۔ اساتذہ کے لئےمنعقدہ نظم تخلیق مقابلہ میں ایس ایم ہیگڈے اول، سریش آچاری اور این جی گوڈا دوم، پرمیشور نائک اور شلپا جی سوم انعام کے حق دار بنے ہیں۔ اسی طرح طلبا کے تقریری مقابلہ میں پرائمری شعبہ میں پرشانتی ہیبار، یشودھا نائک، پریانکا کامت بالترتیب اول، دوم ، سوم انعام حاصل کیا ہے۔ ہائی اسکول شعبہ میں تیجس نائک، اول، روہیت شنیار نائک دوم، این جے درشن نے سوم انعام حاصل کیا ہے۔ ہائی اسکول اردو شعبہ کے طلبا کے لئے منعقدہ مقابلہ میں سالک احمد، گلنازاور محمد بلال نے بالترتیب اول ، دوم اور سوم انعام حاصل کیا ہے۔ پی یو سی کے شعبہ میں پوترا ہیبار، گاینا، مہالکشمی شانبھاگ نے اول ، دوم اور سوم انعام کے حق دار بنے ہیں تو ڈگری لیول پر پرشانت نائک، سرسوتی ، سبرامنیا شٹی نے بالترتیب اول، دوم اور سوم انعام حاصل کیا ہے۔ صدر نے تمام کنڑیگا س اور عوام سے پروگرام میں شرکت کی اپیل کی ہے۔